اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل قوانین میں قیدیوں پر سیاسی گفتگو کی پابندی ختم کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے دیا، جس کی سربراہی جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کر رہے تھے۔ حکومتِ پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، جس پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔
سنگل بینچ کے فیصلے میں پنجاب پرزن رولز کے تحت قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر عائد پابندی ختم کر دی گئی تھی، تاہم اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے وہ فیصلہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد فی الحال قیدیوں پر سیاسی گفتگو کی پابندی برقرار رہے گی، جب تک کیس پر حتمی فیصلہ نہیں آتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا








