بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے سے بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہوگا،حمزہ شہباز

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے صوبے میں بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیت اور ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی کامیاب ہوگا، پنجاب کے عوام کے لیے فیصلہ بہت بہتر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پنجاب کی عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے گی۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ پنجاب کئی ماہ سے آئینی بحران کا شکاررہا، کبھی الیکشن ملتوی اورکبھی حلف کامعاملہ التوا کا شکاررہا،نہ کسی نے مجھ پر احسان کیا ہے نہ میں کسی پر احسان کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 17جولائی کو ضمنی انتخابات میں عوام جس کو چاہیں گے ووٹ دیں گے ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ تین ماہ اتنے آئینی بحران آئے کہ گینیزبک میں نمبر ون پر ترجیح دی جائے گی ،میں نے یہ نہیں کہا کہ تین ماہ میں پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دوں گا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیازی نے ایک سال بعد کہا کہ مجھے تو سمجھ ہی اب آئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ رن آف الیکشن میں نمبرز پورے نہ ہوتے تو گھر چلا جاتا، جب تک ہوں صوبے کی عوام کی خدمت کرتا ہوں گا۔