بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس نے فواد چوہدری کی سرزنش کردی

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی سرزنش کردی۔
سپریم کورٹ میں دوران سماعت فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز قائم مقام وزیراعلیٰ ہونگے وہ منتخب وزیراعلی نہیں ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام کا لفظ استعمال نہیں کرینگے بلکہ ایسے الفاظ استعمال کرینگے جو فریقین کو قابل قبول ہونگے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صرف نیب والی درخواست دی تھی دوسری آج دی ہے، آپکے الفاظ سے لگتا ہے آپکو عدالتی نظام سے کافی تشنگی ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ عدالت پر باتیں کرنا بہت آسان ہے، ججز جواب نہیں دے سکتے لیکن اگر توہین عدالت کا اختیار استعمال کریں تو آپ کی روز یہاں حاضری لگے۔