بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرو ہاکی لیگ: پاکستان اسپین اور ارجنٹائن کے دورے پر

پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے اسپین کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم 26 نومبر کو بارسلونا روانہ ہوگی جہاں 29 اور 30 نومبر کو اسپین کے خلاف میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ دورہ بنگلا دیش کے بعد ہوگا، جہاں پاکستان ٹیم نے 13، 14 اور 16 اکتوبر کو تین میچز کھیلے تھے۔
لیگ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ارجنٹائن اور ہالینڈ کا دورہ بھی کرے گی۔ ارجنٹائن اور ہالینڈ کے ساتھ میچز 10 سے 15 دسمبر تک شیڈول ہیں۔ دوسرے مرحلے میں فروری میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ مقابلے کرے گی۔
جون میں لیگ کے فائنل مرحلے کے میچز یورپ میں ہوں گے۔ بیلجیم میں جون کے دوسرے ہفتے میں بیلجیم اور اسپین کے خلاف میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ جون کے آخری ہفتے میں لندن میں انگلینڈ اور بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اور 25 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ سیریز نہ صرف ٹیم کی تیاری بلکہ ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے بھی اہم ہے، جس کی فاتح ٹیم فروری کے آخری ہفتے میں کھیلنے کی اہل ہوگی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی شیڈول اور مقام کا اعلان کیا جائے گا۔