بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یومِ سیاہ پر حکومتِ سندھ کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی؛ شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف وادی پر قبضہ کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے، مگر آزادی کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ کشمیری عوام نے دہائیوں تک بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک دن اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا جائز حق ضرور ملے گا۔