جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن(Maulana Fazlur Rehman) کے بارے میں خبر سامنے آئی ہے کہ وہ تنخواہ دار ملازم ہیں۔
آخر مولانا فضل الرحمن کس کے ملازم ہیں؟ کون دیتا ہے مولانا فضل الرحمن کو لاکھوں کی تنخواہ؟ مولانا فضل الرحمن سے سوال لاکھوں کی تنخواہ کا؟
2021 سے 2023 تک مولانا کی آمدن اور اخراجات پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں، قابل ٹیکس آمدن ظاہر نہ کرنے کے باوجود مولانا کے اخراجات پر خرچ ہونے والی رقوم کہاں سے آئیں؟
مولانا سے سوال 1 کروڑ 16 لاکھ کا، مولانا فضل الرحمن کے فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں تضاد کیوں؟ 3 برس کے دوران مولانا فضل الرحمن کے اکاؤنٹ میں 8 ہزار 456 روپے سے 1 کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار 115 کیسے آئے؟ کیا مولانا کے پاس اکائونٹ میں آمدن کی بینک اسٹیٹمنٹ اور ذرائع آمدن ہیں؟
2024 میں مولانا کی سالانہ تنخواہ 7 لاکھ 58 ہزار 65 روپے سے بڑھ کر 91 لاکھ 80 ہزار ہو گئی، 1 برس میں تنخواہ میں سالانہ 83 لاکھ کا اضافہ کرنے والا ادارہ کون ہے؟
مزیدپڑھیں:بابر اعظم پسندیدہ پاکستانی کرکٹر ہیں: جیمز اینڈرسن
بے نام ادارے میں مولانا فضل الرحمن کی حیثیت اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان، اسلام آباد میں جی سکس کا بیش قیمت مکان کس کا ہے؟ مولانا فضل الرحمن مالک ہیں نہ کرایہ دار، پھر مکان پر دعوی کیسا؟ کیا امان اللہ مالک مکان مولانا کا “سہولت کار” ہے؟ اگر مولانا فضل الرحمن امان اللہ کے کرایہ دار ہیں تو کرایہ نامہ، کرائے کی ادائیگی یا ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اندراج غائب کیوں؟








