بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ تجارت نے یورپی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور معاشی ترقی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے باہمی تجارت اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے پاکستان میں شفافیت اور اصلاحات کو سراہا اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔