بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ: عمران خان کی بریت کے باوجود دوبارہ چالان جمع

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بریت کے باوجود پولیس نے ان ہی کے خلاف دوبارہ چالان جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اس کیس میں ٹرائل کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کو یاد دلایا کہ عمران خان اس مقدمے میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے آزادی مارچ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا جس کا نمبر627 ہے۔ حیران کن طور پر، پولیس نے اسی مقدمے میں — جس میں عمران خان کو بری کیا جا چکا تھا — دوبارہ چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔