بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں تبدیلی کی خبروں کی تردید، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں مبینہ تبدیلی کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پرامیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
محکمے کے مطابق،پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور دعوےغلط اور جعلی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ان خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں۔
ترجمان کے مطابق، قومی پاسپورٹ میں صرف چند سیکیورٹی فیچرز کی بہتری کی گئی ہے تاکہ اسے مزید محفوظ بنایا جا سکے، تاہم ڈیزائن یا کور پیج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ڈی جی امیگریشن نے خبردار کیا کہ قومی پاسپورٹ سے متعلق جھوٹی یا گمراہ کن خبریں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محکمے کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ملکی شناخت کی علامت ہے، لہٰذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط معلومات پر کان نہ دھریں۔