قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنی بگ بیش لیگ میں شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
بگ بیش لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ مجھے چیلنجز کا سامنا کرنا پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی کرکٹ کو قریب سے دیکھتا رہا ہوں، وہ بہت مضبوط اور چیلنجنگ حریف ہیں، ان کے کھیلنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے۔
محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی دوسروں کی پروا نہیں کرتے، وہ جو فیصلہ کر لیتے ہیں، اس پر ڈٹے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 ستمبر 2025 تک بیرون ملک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت کے این او سی عارضی طور پر معطل کر دیے تھے، تاہم گزشتہ ہفتے بورڈ نے کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
محمد رضوان نے بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی








