کینبرا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔
میچ کا آغاز آسٹریلیا کے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ بھارت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، تاہم صرف پانچ اوورز کے بعد بارش نے کھیل روک دیا۔
وقفے کے بعد میچ کو فی اننگز 18 اوورز تک محدود کر کے دوبارہ شروع کیا گیا، مگر بارش ایک بار پھر حائل ہو گئی اور کھیل 9.4 اوورز کے بعد مکمل طور پر ختم کرنا پڑا۔
بارش رکنے سے پہلے بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، جب کہ ابھیشیک شرما 19 رنز بنا کر نیتھن ایلس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر








