بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرکٹ کا نایاب لمحہ: بنگلادیشی بیٹر نے چھکا مار کر خود کو آؤٹ کر دیا

27 اکتوبر: بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک انوکھا اور نایاب واقعہ دیکھنے کو ملا۔ بنگلا دیش کے فاسٹ بیٹر تسکین احمد نے ایسا شاٹ مارا کہ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے، مگر خوشی لمحوں میں مایوسی میں بدل گئی۔
میچ کے آخری اوور میں بنگلا دیش کو 3 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے، اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ تسکین احمد نے بھرپور انداز میں شاٹ کھیل کر گیند لیگ سائیڈ کی باؤنڈری پار کر دی، جس پر شائقین اور ساتھی کھلاڑی خوشی سے جشن منانے لگے۔
لیکن ری پلے میں حیران کن منظر سامنے آیا: شاٹ کھیلتے ہوئے تسکین احمد کا پچھلا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا اور بیلز گر گئیں، جس کے بعد امپائر نے انہیں ہِٹ وکٹ آؤٹ قرار دے دیا۔
یوں بنگلادیش کی خوشی کا لمحہ فوراً مایوسی میں بدل گیا اور ٹیم میچ ہار گئی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں نے اسے ‘کرکٹ کا سب سے بدقسمت چھکا’ قرار دیا۔
یہ نایاب لمحہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی کم دیکھنے کو ملتا ہے کہ ایک ہی گیند پر کھلاڑی چھکا مارے اور اسی گیند پر آؤٹ بھی ہو جائے۔
میچ میں ویسٹ انڈیز نے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، اور جواب میں بنگلادیش کی ٹیم صرف 149 رنز پر 19.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔