بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صبا قمر کا کراچی بیان پر تنقید کے بعد معنی خیز ردعمل

معروف اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحتی ردعمل جاری کیا ہے۔
صبا قمر پاکستان کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جو ہر کردار کو مکمل طور پر اپنا کر پیش کرتی ہیں اور اپنی منفرد سوچ اور حقیقت پسندی کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
چند روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھا گیا کہ “کیا آپ ہمیشہ کے لیے کراچی منتقل ہونا چاہیں گی؟” اس پر صبا قمر نے جواب میں فوراً استغفراللہ کہا۔
صبا قمر کے اس جواب پر کچھ کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور معافی کا بھی مطالبہ کیا، جبکہ کچھ نے یاد دلایا کہ انہوں نے کراچی میں کام بھی کیا ہے، تو شہر کی تنقید کیوں کی گئی۔
دو دن کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا:
میں مصروف تھی اور اب دیکھا کہ میرے ایک خیال یا جملے کو بریکنگ نیوز کی طرح پیش کر دیا گیا۔ سوال پر میں نے صرف اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
اداکارہ عفت عمر نے بھی صبا قمر کے حق میں بات کی اور کہاجب کراچی واقعی گندا ہے تو پھر کسی کو اسے پسند کرنے پر مجبور کیوں کیا جا رہا ہے؟