اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے عالمی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے امید اور خدشات دونوں کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کرسٹالینا جارجیوا نے مصنوعی ذہانت، مہنگائی، بڑھتے قرضوں اور موسمیاتی تبدیلی کو معیشت کے لیے بڑے خطرات قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی اور مالی وسائل کی کمی سے معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے باعث مختلف ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی مسلسل مشکل ہوتی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے لیکن اس کے ساتھ عوام اور کاروباری اداروں کا تحفظ بھی یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جواب، متعدد اہلکار ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینکوں کو چاہیے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے پر مکمل توجہ دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سائبر حملوں اور مالی دھوکا دہی سے بچاؤ کے لیے نگرانی کا نظام مزید سخت کرنا ہو گا۔









