بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روہت شرما نے ون ڈے رینکنگ میں بنایا منفرد ریکارڈ، عمر رسیدہ بیٹر بن کر نمبر ون بیٹر بن گئے

بھارتی کرکٹ کے تجربہ کار بیٹر روہت شرما نے ایک نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا۔
بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین رینکنگ میں روہت شرما نے 2 درجے ترقی کرتے ہوئے نمبر ون بیٹر کا مقام حاصل کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ناقابل شکست سنچری شامل تھی، جس کی بدولت بھارت نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس سیریز میں روہت نے مجموعی طور پر 3 میچوں میں 202 رنز بنائے۔
یہ روہت شرما کی پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے کی کامیابی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کارنامہ انہوں نے 38 سال اور 182 دن کی عمر میں انجام دیا، جس سے وہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والے سب سے عمر رسیدہ بیٹر بھی بن گئے۔
آئی سی سی کی حالیہ رینکنگ میں دوسری پوزیشن افغانستان کے ابراہیم زادران کے نام ہے، جبکہ تیسرا نمبر بھارتی کپتان شبمن گل اور چوتھی پوزیشن پاکستان کے بابر اعظم کے پاس ہے۔
یہ اعزاز نہ صرف روہت شرما کی بے مثال کرکٹ صلاحیتوں کی تصدیق کرتا ہے بلکہ ان کی لگن اور تجربے کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔