پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں نئے سردیوں کے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر دیا اور پرانے شیڈول کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن سمیت تمام اہم ریلوے ڈویژنز کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا نوٹیفکیشن دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر اور دیگر مسائل سامنے آئے، جس پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔
محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور انجینئرنگ و سگنل سسٹم میں بہتری کے بعد ہی موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کو دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔
پاکستان ریلوے: سردیوں کے نئے ٹائم ٹیبل منسوخ، پرانے شیڈول پر واپس جانے کا اعلان








