نئے گیس کنکشنز کے لیے شہریوں کی دلچسپی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور صرف چند دنوں میں چار لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ تاہم نئے کنکشنز کے اجرا سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر جیسے ہی نئے کنکشنز کے آپشن کھلے، ارجنٹ درخواستوں کی بھرمار نے سسٹم پر دباؤ ڈال دیا اور عارضی طور پر سسٹم بند ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن میں موصول ہونے والی آر ایل این جی کنکشن کی درخواستیں اب تک چار لاکھ سے زائد ہیں، جس کے باعث سروے اسٹاف کی کمی شدید محسوس کی جا رہی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف درخواستوں کا سروے کیا جائے گا، تاکہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اگلے مرحلے میں کنکشن کی منظوری دی جا سکے۔ اس حوالے سے ابھی تک کسی حتمی فیصلہ کا اعلان نہیں ہوا۔
نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا








