اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا ،مریم نواز شریف آج سے ضمنی انتخابات کی مہم شروع کریں گی اور آئندہ تین روز اجتماعات سے خطاب کریں گی۔
شیڈول کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرآج آج شام حلقہ پی پی 167، اتوار بازار گرین ٹاؤن ، کل 3 جولائی کو حلقہ پی پی 158، دھرم پورہ جبکہ 4 جولائی کو حلقہ پی پی 170، باگڑیاں چوک میں ورکرز سے خطاب کریں گی









