بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صبا قمر کا عرفان خان سے آخری دنوں میں رابطہ نہ رہنے پر افسوس

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ انہیں عرفان خان کے آخری دِنوں میں ان سے رابطے میں نہ رہنے پر افسوس ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صبا قمر کہا ہے کہ انہیں اس بات کا بیحد رنج ہے کہ شوٹنگز میں مصروف ہونے کے باعث وہ بھارتی اداکار عرفان خان کے آخری دنوں میں اس نے رابطہ نہیں کر سکیں۔

صبا قمر نے سیٹ پر عرفان کے ساتھ گزارے ہوئے خوش لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ میں کینسر کی وجہ سے انتقال سے قبل عرفان کے ساتھ بات نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ میں پچھتاتی ہوں۔ فلم مکمل ہونے کے بعد جب ان کی حالت خراب ہوئی تو میں سوچتی رہی کہ ان سے بات کروں،

لیکن میں شوٹنگ میں مصروف رہی اور سفر میں رہی اور بات نہ کرسکی۔ صبا قمر نے کہا کہ جب میں نے عرفان خان کے انتقال کی خبر سنی تو میں ہل کر رہ گئی۔ اس دن میں نے سوچا کہ بندے کو وقت پر کام کرنا چاہیے کیونکہ گیا وقت پھر نہیں آتا۔اگر آپ کسی سے معذرت کرنا چاہتے ہیں، یا اپنے پیار کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو کردیں

کیونکہ یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا۔ تو مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ کاش میں نے ان کے ساتھ بات کرلی ہوتی اور رابطے میں رہتی۔