بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا،پرویز الٰہی

لاہور(نیوز ڈیسک )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔
ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 22جولائی کا الیکشن ہم ہی جیتیں گے،مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا،اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی روک تھام کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے، عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔