بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائنس آن ویلز” چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد میں شاندار تعلیمی اقدام

سائنس آن ویلز” چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد میں شاندار تعلیمی اقدام

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہ پروگرام سائنسی علوم کو عام کرنے اور تعلیمی فروغ کے لیے ایک نمایاں قدم ہے

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسلام آباد :

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

چائنا میڈیا گروپ کے فلاحی تعلیمی پروگرام “سائنس آن ویلز” کے تحت اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزارتِ تعلیم کی سرکردہ شخصیات، اساتذہ، ماہرینِ تعلیم، اور مستحق طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہ پروگرام چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سائنسی علوم کو عام کرنے اور تعلیمی فروغ کے لیے ایک نمایاں قدم ہے۔ اس کا مقصد ایسے بچوں تک جدید علوم کے مواقع پہنچانا ہے جو مالی مشکلات کے باعث اپنا تعلیمی سفر مکمل نہیں کر پاتے۔ “سائنس آن ویلز” کے تحت مختلف علاقوں میں خصوصی سائنسی کاروان وین کے ذریعے دلچسپ اور معلوماتی فلمیں دکھا کر بچوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے دلچسپی پیدا کی جا رہی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر توقیر احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “سائنس آن ویلز” جیسے پروگرام نہ صرف تعلیمی ناہمواری کو کم کرنے میں مددگار ہیں بلکہ پاکستان کے نونہالوں میں سائنسی سوچ اور تحقیق کا جذبہ بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں کیونکہ علم ہی ترقی کا زینہ ہے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل، وزارتِ تعلیم اور چین میں پاکستان ایمبیسی کالج کے معلم
ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کا یہ اقدام پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات میں تعلیمی اشتراک کا ایک خوبصورت باب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اُن بچوں کے لیے امید کی کرن ہے جو وسائل کی کمی کے باعث معیاری تعلیم سے دور ہیں۔ “سائنس آن ویلز” جیسے اقدامات انہیں نہ صرف حوصلہ دیتے ہیں بلکہ مستقبل کے بہتر مواقع سے بھی روشناس کراتے ہیں۔

اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کی پرنسپل رخسانہ شاہد نے کہا کہ اس پروگرام نے طلبہ میں سائنس کے بارے میں تجسس اور جستجو کو نئی توانائی بخشی ہے۔ انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی اقدامات سے نوجوان نسل کے اعتماد میں اضافہ اور ان کے علمی افق میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔

نمائندہ، سی ایم جی اردو سروس وانگ بنگ شیا (مس عفت) نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “سائنس آن ویلز” پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں کو جدید سائنسی علوم اور ان کی عملی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور سائنسی سوچ کو فروغ دینا مستقبل میں ترقی کی بنیاد ہے، اور یہی پیغام چائنا میڈیا گروپ پاکستان کے طلبہ تک پہنچانا چاہتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر بچوں کو “کاروان وین” کے ذریعے مختلف دلچسپ سائنسی فلمز دکھائی گئیں جنہیں طلبہ نے نہایت دلچسپی سے دیکھا۔ پروگرام کے شرکاء نے چائنا میڈیا گروپ کی اس کاوش کو علم، تعاون، اور دوستی کے فروغ کی شاندار مثال قرار دیا۔