بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک،افغان مذاکرات میں عدم پیشرفت وقت کا ضیائع ہے، خواجہ آصف

 

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت کو خطے میں امن کے لیے دانش مندی سے فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک-افغان مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بات نہیں کر سکتے کہ کیا بحث ہو رہی ہے، اعتراضات کیے ہیں لہٰذا کمنٹ کرنا میرا بنتا نہیں ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی، بلاول بھٹو کا حق ہے کہ وہ اظہار رائے کر سکتے ہیں، تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

افغانستان سے مذاکرات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاک-افغان مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہوتی ہے تو تبھی بات کی جاتی ہے، اگر پیش رفت کاامکان نہ ہو تو پھر مذاکرات وقت کا ضیاع ہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی وفد استنبول روانہ ہو گیا ہے اور کل مذاکرات شروع ہو جائیں گے، خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان والے دانش مندی سے کام لیں۔