اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی ،گلدستہ پیش کیا۔
وزیراعظم نےالرحمان کی صحتیابی کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا اوراسپتال انتظامیہ کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ٹیسٹ کیےگئے ہیں، رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز مزید علاج کریں گے۔ترجمان جے یو آئی حافظ عبدالرحمان نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد حج کیلئے روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اتفاق اسپتال لاہور میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے انکی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا . pic.twitter.com/9UJcjIQan8
— PMLN (@pmln_org) July 2, 2022









