ژوب(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع پہاڑی سلسلے کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر شیرانی محتاب شاہ کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی جس میں 30 مسافر سوار تھے۔
سول ہسپتال ژوب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر نور الحق کا بتانا ہے کہ ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال ژوب اور سول ہسپتال مغل کوٹ منتقل کی گئی، مرنے والے افراد کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔









