اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین اور آسٹریلیا نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین کار دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔چینی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمشن نے اسلام آباد میں دھماکے پر پاکستان سے یکجہتی اور متاثرین اور اُن کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن نے عوام کے تحفظ کے لیے سرگردم اداروں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔









