بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پناہ کے زیر انتظام امراض قلب اوران کی روک تھام کے لئے مری میں 30ویں سالانہ آگہی واک کااہتمام

اسلام آباد ( ممتاز نیوز) پناہ کے زیر انتظام امراض قلب اوران کی روک تھام کے لئے مری میں 30ویں سالانہ آگہی واک کااہتمام ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی شرکت، پناہ ممبربننے کی خواہش میں اہلیان مری نے جوق درجوق واک میں شرکت کی،واک میں شریک افرادکاکہناتھاکہ ہم رکھتے ہیں آپ کے دل کاخیال،دل کومضبوط وتوانا بنانے کے لئے سادہ زندگی اپنائیں، بیماریوں سے دوررہنے کے لئے تمباکو،میٹھے مشروبات اورمضرصحت کھانے پینے کی اشیاء سے گریزکریں اورملک کامفید شہری بنیں،

ہم وطنوں کوامراض قلب سمیت بہت سی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے اورصحت مند زندگی کے اصولوں سے متعارف کروانے والی معروف تنظیم پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام سالانہ30ویں مری واک کاشانداراہتمام کیاگیا،پناہ کے صدر میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی،سینئر ایگزیکٹو نائب صدرڈاکٹرعبدالقیوم اعوان اورجنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے واک کولیڈکیا،واک کے مہمان خصوصی سابق ناظم مری خورشید عباسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھرپوراندازمیں شرکت کی۔
مری واک کاآغاز 11:00بجے مری جی پی اوچوک سے ہوا،جو مال روڈ سے ہوتی ہوئی جی پی اوچوک پرہی اختتام پزیرہوئی۔واک میں پناہ کے سینئر ممبران، طبی ماہرین،سیاحوں،اساتذہ،طلباوطالبات،سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ،سیاسی،سماجی،صحافتی تنظیموں،ان کے عہدیداران وہرمکتبہ فکر سے وابستہ افراداوراہلیان مری کی بڑی تعداد موجود تھی،واک شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز،پلے کارڈزاٹھارکھے تھے،جن پرامراض قلب سمیت موذی بیماریوں اوران کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے خصوصی پیغامات درج تھے،پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے واک کے دوران شرکاء کو ساتھ ساتھ پناہ مری واک کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
پناہ کے صدر میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی نے واک شرکاء کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سب مری کی 30ویں واک میں شریک ہیں،ہماری مری واک کامقصدبھی یہی ہے کہ دنیابھر سے آئے ہوئے سیاحوں،اورمقامی افراد کویہ پیغام دیں کہ انسانی جسم میں دل بنیادی پرزہ ہے،جس کوتوانارکھنے کے لئے چہل قدمی،روزانہ کی ورزش،سادہ غذاکواپنی روزمرہ کے معمول کاحصہ بناناضروری ہے اورایسی غذاؤں اورشوق سے پرہیز کریں جودل سمیت مہلک امراض کی وجہ بنتے ہیں۔
سینئر ایگزیکٹو نائب صدرڈاکٹرعبدالقیوم اعوان نے کہاکہ اپنے اوراپنے پیاروں کے دل کاخاص خیال رکھیں،اگرآپ صحت مند ہیں،تویقیناآپ معاشرہ کے فعال شہری کے طورپراپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے قابل ہیں،اپنی ذات کوبیمار ہونے سے بچائیں اورصحت مندخوراک کاانتخاب کریں۔
پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے مری واک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دل سمیت موٹاپا،ذیابیطس،بلڈپریشر،جگر،معدہ،کینسر جیسے موذی امراض میں تیزی سے اضافہ جاری ہے،جس کی بنیادی وجہ اپنے روز مرہ کے معاملات سے سادہ زندگی،سادہ غذا اورورزش کوترک کرناہے،اس کی جگہ تمباکونوشی،میٹھے مشروبات اورمضر صحت خوراک کاکثرت سے استعمال ہمیں بیمار کررہاہے،ان چیزوں سے پرہیز کریں،تاکہ صحت مندزندگی گزارسکیں۔
واک کے مہمان خصوصی سابق ناظم مری خورشید عباسی نے کہاکہ پناہ اپنی بہترین کارکردگی کی بناپرپاکستان میں ہی نہیں،بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی مقبولیت حاصل کرچکی ہے،جس کی بڑی وجہ عوام کی خدمت ہے،انھیں بیماریوں سے دوررکھنے کے لئے آگہی دیناہے،پناہ کے نیک مقاصد میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ مری واک کے دوران شرکاء کومعلوماتی بروشرز،کتب،میگزین بھی تقسیم کیے گئے،پناہ کی بہترین کارکردگی سے متاثر ہوکر واک کے اختتام پراہلیان مری کی بڑی تعداد نے پناہ کے ممبرشپ فارم لیے اورپناہ کاذ کاحصہ بننے کے عز م کااظہارکیا۔