اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کل عمران خان نے کہا تھا کہ ایک مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے سیزن میں بہت سارے کیڑے نکلتے ہیں، برسات کے موسم میں بھی ہے ایک پریس کانفرنس ہوئی ہے، اس لئے پتنگوں اور حشرات کا جواب خو دینے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ تحریک انصاف کو فالو کرتے ہیں، کچھ بے شرم ہمارے مخالف ہیں، یہ حشرات جو نکلے ہیں اس پریس کانفرنس کو مکس نے کروایا ابھی بتاتا ہوں، اسٹریٹجک میڈیا سیل کی یہ کارروائی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بوٹ پالش کرنا عمران خان اور انکی اہلیہ کے بارے میں غلیظہ زبان اسکا مقصد تھا، اور ایک جعلی ویڈیو آڈیو لیک کی گئی ہے، ہم لندن بیٹھ کر آرمی چیف اور جنرل فیض کو گالیاں نہیں دیتے، ہم میمو گیٹ جیسے کام بھی نہیں کرتے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کل عمران خان نے کہا تھا کہ ایک مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے، سیاسی جوکر ترجمان بن گئے ہیں، پریس کانفرنس میں کہا جارہا تھا کہ تھا کہ عمران خان فوج کا مخالف ہے، یہ جنرل باجوہ کو متنازعہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر گھٹیا لوگوں نے ترجمان بننے کی کوشش، جنرل باجوہ پر اتنے بڑے دن نہیں آے کہ گھٹیا لوگ جنرل باجوہ کے ترجمان بنیں، عطا تارڑ اپنی خواتیں سے وہی اشارہ کر کے سالن مانگتے ہیں، عطا تارڑ نے جو کچھ کہا وہ ان کی تربیت تھی، مریم صفدر کے فون میں جو کچھ تھا وہ ایک طرف رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کا احترام کرتے ہیں، انکی اور انکے فون پر بات نہیں کرتے، عطا تارڑ شیخوپورہ کے بسوں میں قسمیں کھا کر سودہ بیچتے ہیں، جو بروکر انکے داد بنے تھے وہی تربیت عطا تارڑ کر رہے ہیں، جیسے منہ ہو ویسی ہی چپیڑ ملے گی، فرح گوگی کے بارے میں بھی بات کی، فرح گوگی پر الزام ہے ڈی سی اے سی لگوا کر پیسے لئے، آج پوچھیں ڈی سی لاہور فیصل آباد ملتان اب کہاں لگے ہیں؟
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اب کا پٹہ کھل گیا لیکن زبان تو کنٹرول میں رکھیں، آپکے پھوپھی کے بیٹے ہیں جو لگائے ہیں ڈی سی ہم نے پیسے لے کر لگائے ہیں، میڈیا اسٹریٹجک سیل کے بارے میں تمام حقائق سامنے لا رہے ہیں، فہد حسین ایک گیدڑ اور آزاد صحافیوں کی توہین ہے، ہماری گورمنٹ آئی تو استری بھی پھیریں گے آئین کے تحت۔
انہوں نے کہا کہ انکے لیڈروں کا ڈیٹا ہی شائع کر دیا تو پونو گرافی کی ضرورت نہیں رے گی، وہاں تک نا جائیں جہاں آپکی سکن جلے، میڈیا نے وہ ٹیپ آدھے گھنٹے میں ٹیپ ادھار کر رکھ دی، نئی آڈیو ٹیپ جعلی اور خود ساختہ ہے، ایک نجی چینل خواتین کی عزتیں اچھالتا ہے، انکی دو نمبر چیک کریں لاہور کارنر میٹنگ کو جلسہ اور اسلام آباد کے جلسہ کا ذکر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ خاتون اول کے بارے میں زبان استعمال کی تو پھر گلہ نا کریں، آپ نے جمائمہ کے بارے میں عائشہ احد کو نہیں چھوڑا، اداروں کے ترجمان بننے کی کوشش کی گئی، سازش چھپائی جاتی ہے احمد خان نے آج پریس کانفرنس میں کہا، سائیفر بھی چھپایا گیا تھا شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے، وہ تو گلے میں انگلی ڈال کرنکالا گیا تھا سائیفر۔









