بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چلی، صدارتی و عام انتخابات،دائیں وبائیں بازو کے رہنمائوں میں کڑا مقابلہ متوقع

 

سانتیاگو(ویب ڈیسک )جنوبی امریکا کے ملک چلی میں صدارتی اور عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
چلی کے دارالحکومت سانتیاگو سے خبر ایجنسی کے مطابق ووٹنگ 8 گھنٹے تک جاری رہے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر ابتدائی نتائج آنے کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ صدارتی امیدوار بائیں بازو کی رہنما جینیٹ جارا کا دائیں بازو کے رہنما جوز انتونیو سے کڑا مقابلہ متوقع ہے۔