لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ،چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب و سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب میں امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسی قسم کے دباؤکو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی رکاوٹ نہ بننے دیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کو جدید چیلنجزسے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے فنڈزفراہم کئے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ ناقص کارکردگی اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پولیس کو جدید چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فنڈزفراہم کئے جائیں گے،وزیراعظم








