بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی چودھری شجاعت سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورت پر تبادلہ خیال

 لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ،صوبائی وزیرملک احمد اور چودھری شافع حسین بھی موجودتھے۔وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔ملاقات میں  دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کی وزیراعظم سے گفتگو ہوئی کہ آپ نے حکومت اور اپوزیشن میں 10 سال سے زائد عرصہ گزارا، عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں، شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی، اس سے پہلے زراعت پر خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا، کسانوں، زمینداروں کے لیے عملی کام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ میں سادہ اور عوامی زبان استعمال کی، موجودہ بجٹ میں صارفین کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچانے کے اقدامات کیے گئے، گزشتہ بجٹ میں صنعتکاروں کو اس لیے مراعات دی گئیں کہ وہ عوام کو سستی چیزیں فراہم کریں، ٹریکٹر پر سبسڈی اب براہ راست صارف کو دی جارہی ہے، بیج کو باہر سے امپورٹ کرنے کے بجائے پاکستان میں اگایا جائے تاکہ صارف کو فائدہ ہو، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید فنڈ فراہم کیے گئے۔