سکھر(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سابق حکمران مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہا کہ قرضوں میں جکڑے، مہنگائی میں گھرے پاکستان کو بچانے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا، ملک کو یہاں تک پہنچانے کیلئے سب قصور وار ہیں ، لیکن اب آگے کا سوچناہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جلسے سب کرتے رہتے ہیں، عمران خان بھی کرتا رہے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ عمران خان کا مائنڈ ہے، اگر وہ ملک کی بہتری اسی میں سمجھتا ہے تو کرتا رہے۔
ملک کو یہاں تک پہنچانے کیلئے سب قصور وار، اب آگے کا سوچیں،خورشید شاہ








