نارووال(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں گیس مہنگی ہوچکی، عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ملک کے خزانے میں پیسہ نہیں ہے ۔
اپنے ڈیرے پر ن لیگ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبا ل نے کہا کہ اس سال ملک میں غیرمعمولی گرمی پڑی ہے موسم بہار نہیں آیا سیدھا موسم گرما آگیا ،زیادہ گرمی ہونےسےڈیمانڈمیں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےآج لوڈشیڈنگ سےمتعلق اجلاس بلایاتھا عوام کو پتا ہونا چاہیےکہ آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے آج ملک میں ساڑھے3ہزارمیگا واٹ سےزائد بجلی کے منصوبے بندہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کےمنصوبوں کوچلانےکیلئےملک میں گیس نہیں ہے عمران خان حکومت نے وقت پرایل این جی کے سودے نہیں کیے دوسری وجہ وہ ملک کا خزانہ خالی کر گئے ہیں ملک کے خزانے میں پیسا نہیں ہے پٹرول، گیس،خوردنی تیل یوکرین جنگ کےباعث5گنامہنگاہوگیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران حکومت نےپیشکش ٹھکرائی وہ مہنگی گیس خرید کر کمیشن کمانا چاہتے تھے ۔
خزانے میں پیسہ نہیں ، عمران نیازی جھاڑو پھیر گیا،احسن اقبال








