اسلام آباد(نیوزڈیسک) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عادتاً جھوٹے، اپنی گفتگو سے کنفیوژن پھیلانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف کے خیالات کو سنجیدگی سے لینا خود سنجیدگی کی توہین ہے، ڈونلڈ لُو کا کردار اس مراسلے میں درج ہے جسے یہ سارا ٹولہ جھٹلاتا ہے، منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنے والے اب بھی امریکی خوشنودی کیلئے بیانیے بناتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ امریکی ایجنڈے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قومی مفاد پر اپنے بیانیے کی بنیاد رکھی، امریکا سمیت بیرونی قوتوں کی خوشنودی کو مقصدِ حیات بنانا شریفوں کے درباریوں کی پہچان ہے، غیرت و حمیت سے اجنبی گروہ افواہ سازی کے ذریعے اپنی خاک آلود عزت بحال نہیں کرسکتا۔
ڈونلڈ لو سے معافی کا معاملہ، فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا








