اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)قومی احتساب بیورو( نیب) راولپنڈی عرفان منگی کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو ڈی جی نیب پنڈی جبکہ ڈی جی نیب ملتان نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان تعینات کردیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہور تعینات کردیئے گئے۔مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب سکھر تعینات کردیاگیا۔
نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے ، اکھاڑ پچھاڑ








