بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی مجموعی امن امان کی صورتحال سے متعلق کل اہم اجلا س طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی مجموعی امن وامان صورتحال ، اہم ترین اجلاس کل ہوگا،ٹی ٹی پی سے مذاکرات سمیت دیگر اہم ترین امور بارے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا گیا۔اجلاس کل پانچ جولائی شام تین بجے ہوگا۔اجلاس میں عسکری حکام قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے سپیکر چیمبر میں ہوگا۔تمام ممبران پارلیمانی کمیٹی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ارکان پارلیمنٹ کو ملکی سلامتی بارے امور پر بریفنگ اور ان کے سوالات کا جواب بھی دیا جائیگا۔