پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹرائی نیشن سیریز کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کو آج اور کل کے میچوں میں آرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں دوسرا مقابلہ ہے، جبکہ پہلے میچ میں سری لنکا کو زمبابوے نے شکست دی تھی اور اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو مات دی تھی۔
ٹرائی نیشن سیریز: شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار








