لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جسے عالمی سطح کی باکسنگ کے فروغ کے لیے اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔
چیمپئن شپ کا انعقاد ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اسے پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔ اہم فائٹ فار گلوری مقابلے جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں ہوں گے۔
ایونٹ میں 6 پاکستانی باکسرز کے ساتھ ساتھ 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
غیر ملکی باکسرز اور آفیشلز نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا، اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔ یہ عالمی چیمپئن شپ نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے موقع فراہم کرتی ہے بلکہ ملک میں کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز








