لاہور(ممتاز نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 17جولائی کے ضمنی انتخابات سے قبل خزانے کامنہ کھول دیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کوبجلی پرریلیف دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں 100یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھروں کاخرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی
اس مقصد کے لیے 100ارب روپے رکھے گئے ہیں،حکومت پنجاب گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کوپنجاب حکومت مفت بجلی فراہم کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ ریلیف کی صورت میں ان گھروں کوایک مدت کے اندرسولرپینل دیں گے۔
پیرکولاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ چاہتے ہیں آنے والے سالوں میں ان غریبوں کومفت بجلی ملے









