اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) میں تقرری و تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سے تقرری و تبادلے کے اعلامیے کو فوری منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن پر 45 ہزار جرمانہ عائد کیا، امیدوار رانا احسن نے پی پی 158 لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی تھی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، رابعہ فاروقی نے پی پی 125 جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیا اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے 5 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔









