بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر پرویزالہٰی کا بڑا اقدام سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پرویزالہٰی نے حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں مدعو کر لیا۔ اجلاس منگل کے روز ساڑھے 11 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے جب کہ صوبائی وزرا سید حسن مرتضیٰ، اویس لغاری اور ملک احمد خان بھی دعوت دی گئی ہے۔اپوزیشن لیڈرسبطین خان، بشارت راجہ، چوہدری ظہیرالدین کو بھی دعوت نامہ جاری کیے گئے ہیں۔ محمودالرشید، اراکین اسمبلی ندیم کامران، خلیل طاہرسندھو بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کےحوالےسےبات چیت کی جائے گی۔سپریم کورٹ فیصلےکےمطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب افہام وتفہیم سے یقینی بنانےکی مشاورت ہو گی۔