بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تھارپ کی خودکشی، اہلیہ نے انگلش کرکٹ بورڈ کو ذمہ دار قرار دے دیا

انگلینڈ کے سابق اسٹار کرکٹر اور اسسٹنٹ کوچ گراہم تھارپ کی اہلیہ نے شوہر کی خودکشی کے ذمہ دار انگلش کرکٹ بورڈ (ECB) کو قرار دیا ہے۔
تھارپ نے گزشتہ سال اگست میں 55 سال کی عمر میں ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ یہ واقعہ اس کے دو سال بعد پیش آیا جب انہیں انگلش اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کیا گیا تھا۔
ای سی بی نے انہیں 2021-22 کے دوران کوویڈ پابندیوں کے دوران آسٹریلیا کے ایشز ٹور میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد برطرف کیا تھا۔ اس ویڈیو میں تھارپ سیریز کے بعد ہوٹل میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ شراب نوشی کر رہے تھے، جب پولیس نے کوویڈ قوانین کا احترام کرنے کی ہدایت دی تو تھارپ نے صورتحال کا مذاق اڑایا۔
بیوہ امینڈا تھارپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گراہم اس واقعے پر شدید نادم تھے اور سب سے معذرت بھی کر چکے تھے۔ ان کے مطابق اگر بورڈ کی جانب سے انہیں تھوڑی سی بھی حمایت ملتی، تو وہ آج ہم سب کے درمیان ہوتے۔