بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصدق ملک نے موسم سرما میں گیس بحران کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے موسم سرما میں گیس کی عدم دستیابی کا عندیہ دے دیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کے پاس موسم سرما کےلیے گیس دستیاب نہیں ہے، ہم آج ادھر ادھر سے گیس تلاش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینلز موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی کیوں کہ دو سال پہلے چار ڈالر پر گیس مل رہی تھی جو اب چالیس ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ایک سو ستر ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مختلف ممالک تک پہنچ رہے ہیں کہ گیس کسی صورت مل سکے۔