ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مزید تین ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔
گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا اور کوالیفائر ٹو ٹیم مقابلہ کریں گی۔
ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ دلچسپ میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 19 دسمبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 21 دسمبر کو ہوگا۔
یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے اور ایشیا کے بہترین انڈر 19 کھلاڑی بننے کا سنہری موقع فراہم کرے گا۔
مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری








