بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف پروگرام ملتوی ہونے کی خبروں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں،مفتاح

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن قانون پر آئی ایم ایف پروگرام ملتوی ہونے کی خبروں میں حقیقت نہیں ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام کے ملتوی یا اس میں تاخیر کی ٹویٹس اور خبروں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کے لیے تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔
رانا ثنااللہ نے پولیس لائن اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایک یا ڈیڑھ ارب ڈالر کے لیے ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر صحیح طریقے سے بات چیت نہیں ہوئی تھی۔