بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا

جنوبی افریقا نے بھارت میں ٹیسٹ کرکٹ کا تاریخی میچ جیتتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 408 رنز سے شکست دے دی، اور یوں 25 سال بعد بھارت کی سرزمین پر دوبارہ فتح حاصل کی۔
گوہاٹی ٹیسٹ کے پانچویں روز جنوبی افریقا نے بھارتی ٹیم کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 201 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگز میں 288 رنز کے نقصان میں چلی گئی۔
جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی، جس کے بعد بھارت کی دوسری اننگز میں صرف 140 رنز بنے اور وہ 408 رنز سے شکست کھا گئی۔
یہ فتح خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ آخری بار جنوبی افریقا نے بھارت میں ٹیسٹ سیریز 2000 میں جیتی تھی، اور اب 25 سال بعد یہ تاریخی کامیابی دوبارہ دہرائی گئی۔
اس سے قبل ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقا نے تیسری دن صرف 30 رنز کے فرق سے میچ جیت کر شائقین کو حیران کر دیا تھا۔