اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بارش کے موجودہ سلسلے کا رخ ابھی سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی طرف ہے اور ان علاقوں میں آئندہ چند روز میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے غیرملکی ویب سائٹ کو بتایا کہا کہ ’گذشتہ دو دنوں میں خیبر پختونخوااور کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ 6جولائی کے بعد بارش کا موجودہ سلسلہ وسطی اور شمالی پنجاب میں بھی داخل ہوجائے گا اور ملک بھر میں بارشیں عید کے دوران 12 اور 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
عید کے دوران بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی








