بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے پر اب کتنے پیسے کٹیں گے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اپنے بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے پر صارفین کو اب4روپے 69پیسےاضافی ادا کرنا ہوں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اگر آپ ایسے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکال رہے ہیں جہاں آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے وہاں آپ کو 23 روپے 45پیسے ادا کرنے ہوں گے۔
اس سے قبل اپنے بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکلوانے پر صارفین کو 18روپے 75پیسے ادا کرنا پڑتے تھے۔
کمرشل بینکوں کے نئے شیڈول کے مطابق اب دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے آپ اپنا اکاؤنٹ بیلنس چیک کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ سے 2روپے50 پیسے کے بجائے 3روپے 13پیسے کٹیں گے۔