بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپال پریمیئر لیگ میں بڑا سٹے بازی اسکینڈل، 9 بھارتی شہری گرفتار

کٹھمنڈو میں جاری نیپال پریمیئر لیگ کے دوران بڑے سٹے بازی کے اسکینڈل کا پردہ فاش ہوا ہے۔ نیپال پولیس نے خفیہ اور اچانک چھاپوں کے دوران 9 بھارتی شہری اور ایک نیپالی گرفتار کیے ہیں، جو مبینہ طور پر آن لائن غیر قانونی بیٹنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار بھارتی باشندے ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ ابتدائی چھاپے کے دوران پولیس نے سمکھوسی، کٹھمنڈو میں ایک کرائے کے مکان پر آٹھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جہاں سے 15 موبائل فون، ڈیجیٹل ریکارڈز اور بیٹنگ کے متعلق ڈیٹا قبضے میں لیا گیا۔
ایک روز بعد کی کارروائی میں ایک اور بھارتی اور ایک نیپالی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔
پولیس ترجمان ایس پی کاجی کمار آچاریا کے مطابق ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ گروہ تقریباً 5 لاکھ نیپالی روپے کے حجم سے بیٹنگ کر رہا تھا، تاہم دیگر شواہد کے مطابق اس نیٹ ورک کا مالی حجم تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے (تقریباً 1.75 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ سکتا ہے۔
مزید برآں، ملزمان کرپٹو کرنسی کے ذریعے غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں بھی ملوث پائے گئے، جس سے کیس کی سنگینی اور بڑھ گئی ہے۔