اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک سال کیلئے68ارب روپے سے زائد کا ریلیف پیکچ دیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت صنعت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے، پیکچ کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔
مالی سال23-2022 میں5بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے68 ارب22کروڑ40 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں، آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔
وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے پیکچ کی سمری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔
وزیر اعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ








