بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تاریخی شکست، گوہاٹی اسٹیڈیم میں شائقین کا غصہ

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 25 سال بعد ایک شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر بھارتی شائقین شدید غصے میں نظر آئے۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ اس نتیجے نے شائقین کے لیے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حاصل ہونے والی 0-3 کی شکست کے زخم بھی تازہ کر دیے۔
اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے میچ کے دوران ہیڈ کوچ گمبھیر کو نشانہ بنایا اور نعرے لگائے، جن میں “گمبھیر ہائے ہائے” سنا گیا۔
یہ ذلت آمیز شکست ایک بار پھر گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر سوالیہ نشان ڈال رہی ہے، اور ٹیم کے اگلے اقدامات پر عوامی دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔